رام کاپیدائشی مقام تبدیل نہیں کیاجاسکتامگر نماز کہیں بھی ادا کی جاسکتی ہے ۔ سبرامنیم سوامی

نئی دہلی:رام مندر اس مقام پر تعمیر کیاجائے گا جو رام کی جنم بھومی( پیدائش کی جگہ) ہے جبکہ مسجد ساریو ندی کی جانب تعمیر کیاجائے تاکہ ایودھیا مسلئے کوحل کیاجاسکے۔

بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے آج یہ مشورہ دیا ہے۔

رپورٹرس سے انہوں نے کہاکہ’’ ہم ہمیشہ تیار ہیں۔ مندر اور مسجد کی تعمیر ہو مگر مسجد ساریوندی کے پاس تعمیر جائے ۔ مذکورہ رام جنم بھومی کی تمام اراضی رام مندر کے لئے ہو‘‘۔

سوامی نے سعودی عربیہ اور دیگر مسلم ممالک کی دلیل پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسجد نماز کی ادائی کے لئے ہوتی ہے جبکہ نماز کہیں پر بھی ادا کی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میرا مشورہ ہے کہ مسجد کی تعمیر ساریو ندی کی طرف تعمیر کی جائے اور رام جنم بھومی رام مندر کے حوالے کردی جائے۔

ہم رام کے پیدائشی مقام کو تبدیل نہیں کرسکتے‘مگر مسجد کہیں بھی تیار کی جاسکتی ہے‘‘۔

بی جے پی لیڈر نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں معزز عدالت اس مسئلہ پر کسی ثالث کا نام تجویز کرے اور امید ظاہر کی کہ 31مارچ تک اس پر فیصلہ کرلیاجائے گا۔