رام چندر گوہا نے بیف کھاتے ہوئے ٹوئیٹر پر تصویر شیئر کی ، اور کہا کہ بی جے پی حکومت والی ریاست گوا میں جشن منارہا ہوں ۔

معروف مؤرخ رامچندر گوہا اپنی ایک تصویر کو لے کر بی جے پی رہنماؤں کے نشانے پر آ گئے ہیں۔ دراصل، گوہا نے جمعہ کو ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں وہ بیف کھاتے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ لکھے پوسٹ میں خود گوہا نے دعوی کیا ہے کہ وہ بی جے پی حکومت والی ریاست گوا کے دورے پر ہیں اور اولڈ گوا میں ایک شاندار صبح گزارنے کے بعد لنچ میں بیف کھا رہے ہیں۔

رامچندر گوہا نے ٹویٹ کیا، "اولڈ گوا میں جادوئی صبح گزارنے کے بعد ہم نے پناجی میں لنچ کیا۔ چونکہ گوا بی جے پی حکومت والی ریاست ہے اس لئے جشن میں میں نے بیف کھانے کا فیصلہ کیا‘‘۔

تصویر پوسٹ کرنے کے بعد گوہا تنازعات کی زد میں آ گئے ہیں۔ بی جے پی کے سابق رکن ​​پارلیمنٹ بلبیر پنج نے اس تصویر پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔

بلبیر پنج نے ٹویٹ کیا، ‘آپ بیف کھا کر اور سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کر لنچ سے لطف اندوز نہیں ہو رہے ہیں، بلکہ آپ جان بوجھ کر لاکھوں لوگوں کے عقیدے کا مذاق اڑا رہے ہیں، یہ آپ کو زیب دیتا ہے، یہ دیکھنا مشکل نہیں ہے کہ آپ کی ‘سیکولر’ ذہنیت نے کیسے آپ کو غیر حساس انسان میں بدل دیا ہے۔

https://twitter.com/Ram_Guha/status/1070985604794593286