انگریزوں کے خلاف لڑنے والے بہادر شاہ ظفر کا ساتھ تانتایا ٹوپے‘ جھانسی کی رانی اور دیگر نے مل کر لڑکی تھی 1857میں یہ لڑائی ہوئی جس کی وجہہ سے انگریزوں کا اقتدار ڈگ مگاگیا۔اس سے قبل بھی انگریزوں کا فارمولہ تقسیم کرو اور اقتدار پر فائز رہوں کام کررہاتھا مگر اس جنگ کے بعد انگریز وں نے اپنی اس مہم شدت پیدا کردی۔انگریزوں کے دور میں ہی بابری مسجد کے مسلئے کو متنازع کردیا۔
آلہ آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے اندر سنوائی ۔آر ایس ایس کے لئے عدالت کے کوئی معنی ہی نہیں ہے۔ بی جے پی اس میں شامل ہے اور اس کام کو وی ایچ پی کے ذریعہ اجاگر کیا۔
اڈوانی اور دیگر بی جے پی لیڈروں نے رتھ یاترا نکالی‘ اسی دوران منڈل کمیشن قائم کیاگیا اور ساتھ ساتھ رتھ یاترا نکالی گئی اور جہاں پر بھی یہ یاترا گئی اس کے پیچھے بڑے پیمانے پر فساد برپا ہوا اور معصوم‘ بے گناہوں کو خون بہا۔
اس کے بعد انتخابات میں بی جے پی دو سے 80سیٹوں پر پہنچ گئی اور پہلی این ڈی اے کی تشکیل عمل میں ائی۔
نریندر مودی نے سابق میں ممبئی دورے کے موقع پر2002میں ایک انتخابی دورے کے موقع پر ہندو راشٹرواد کا نعرہ دیکر حب الوطنی کے معنی ہی بدل دئے اور اس کو بھی مذہبی رنگ دینے میں کامیابی حاصل کرلی۔پروفیسر رام پنیانی نے حیدرآباد میں منعقدہ اس کانفرنس کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔
پیش ہے مکمل ویڈیو