رام نومی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے برصغیر کے عظیم شاعر علامہ اقبال کی بھگوان رام پر لکھی نظم

لبریز ہے شراب حقیقت سے جام ہند
سب فلسفی ہیں خطہ مغرب کے رام ہند

یہ ہندیوں کی فکر فلک راس کا ہے اثر
رفعت میںآسمان سے بھی اونچی ہے بام ہند

اس دیش میں ہوئی ہیں ہزاروں ملک سرشاط
مشہور جن کے دم سے ہے دنیا میں نام ہند

ہے رام کے وجود پر ہندوستان کو ناز
اہل نظر سمجھتے ہیں اس کو امام ہند

اعجاز اس چراغ ہدایت کا ہے یہی
روشن تاراز سحر ہے زمانے میں شام ہند

تلوار کا دھنی تھا ‘ شجاعت میں فردتھا
پاکیزگی میں جوش محبت میں فرد تھا

( بشکریہ رانا صفوی صاحبہ)