پٹنہ۔ سمستی پور شہر میں واقع روسیرا میں تشدد کاشکار مساجدگودری اور ضیاالعلوم کی درستگی او رمرمت کے لئے بہار حکومت نے 2.13لاکھ روپئے کی اجرائی عمل میں لائی۔
ریاستی محکمہ داخلہ جس کے سربراہ بھی چیف منسٹر نتیش کمار ہی ہیں نے 2,13,700روپئے مرمت کے کاموں کے لئے جاری کئے ہی ۔
دونوں عمارتیں کو مارچ21کے روز پیش ائے فرقہ وارانہ تشدد کے دوران نقصان پہنچایاگیاتھا۔ خبر ہے کہ اورنگ آباد میں رام نومی جلوس کے دوران شر پسندوں نے جن لوگوں کے دوکانات نذر آتش کردئے تھے انہیں معاوضہ ادا کرنے کے لئے حکومت نے2.5ملین روپئے کی اجرائی بھی عمل میں لائی ہے۔
اسی طرح حکومت نے نواڈا ضلع کے فساد کے دوران نشانہ بنائے گئے چھ متاثرین کو معاوضہ کے طور پر 850,000روپئے بھی ادا کریگی۔
حالیہ دنوں میں رام نومی کے دوران دوگروہوں کے درمیان بھاگلپور اور اورانگ آبا میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے واقعات پیش ائے تھے‘ اور نواڈا میں شرپسندوں کے ہاتھوں ہنومان کی مورتی کو نقصان کے بعد ریاست کے دیگر حصوں میں بھی یہ تشدت تیزی کے ساتھ پھیل گیا۔