جولائی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعرات کے روز رام ناتھ کوئند کے نام کا بطور 14صدر جمہوریہ ہند اعلان کیا۔یوپی اے امیدوار میرا کمار سے راست مقابلے میں بہار کے سابق گورنر نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔
الکٹورل کالج کے 4986رائے دہندوں کے1098903اہمیت کے ووٹ میں سے کوئند نے 2930ووٹس جن کی اہمیت700244کی ہے حاصل کئے جبکہ لوک سبھا کی سابق اسپیکر نے1844ووٹ ملے جوتقریباً367314کی اہمیت کے ہیں۔جبکہ کوئند نے 65.65فیصد ووٹ لئے جبکہ میرا کمار کو 34.35فیصد ووٹ ملے۔
صدراتی اور نائب صدارتی ایکٹ کے تحت ریٹرینگ افیسر اور لوک سبھا سکریٹری جنرل انوپ مشرا نے کوئند کے نام کا بطور 14ویں صدرجمہوریہ اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کوئند ودرکار ووٹ ملے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’’ میں اعلان کرتا ہوں کہ صدر جمہوریہ کے دفتر کے لئے رام ناتھ کوئند مقررطور پر منتخب ہوئے ہیں‘‘۔
Congratulations to Shri Ram Nath Kovind Ji on being elected the President of India! Best wishes for a fruitful & inspiring tenure.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 20, 2017
Congratulations to Ram Nath Kovind Ji, who will be our next President
— Mamata Banerjee (@MamataOfficial) July 20, 2017
I am not upset, why should I be upset? I am a fighter, I fought for the belief and faith of majority of my countrymen and women: Meira Kumar pic.twitter.com/52AbfSffQE
— ANI (@ANI) July 20, 2017
کوئند آر ایس ایس اور اترپردیش سے تعلق رکھنے والے پہلے اور کے آر نارائن کے بعد دوسری شخص ہیں جن کا انتخاب ہندوستان کے سب سے باوقار عہدے کے لئے عمل میںآیا ہے۔ کوئند جولائی25کو بطور صدر جمہوریہ عہد لیں گے۔وزیراعظم نریند رمودی اور ویسٹ بنگال چیف منسٹر ممتا بنرجی نے این ڈی اے صدراتی امیدوار رام ناتھ کوئند کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔
Kanpur Dehat: People offer prayers for #RamNathKovind in anticipation of his win pic.twitter.com/FJPZ74Hpp6
— ANI UP (@ANINewsUP) July 20, 2017
کانپور کے دہت میں مسلمانوں نے رام ناتھ کوئند کی کامیابی کے لئے دعاؤں کا بھی اہتمام کیا تھا۔