فیض آباد:بی جے پی کے سینئر لیڈر ونئے کٹیار نے کہاکہ رام مند ر کا مسلئے ہمیشہ زندہ رہا ہے اور اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں ہوا ہے اور یہ پارٹی کا بنیادی مسلئے بھی ہے۔
Senior #BJP leader #VinayKatiyar says #Ramtemple matter will always be alive & no compromise can be made on it as it is party's basic issue
— Press Trust of India (@PTI_News) January 26, 2017
کل انہوں نے کہاتھا کہ اس بیان کو اترپردیش انتخابات سے جوڑ کر نا دیکھیں مگر رام مندر ایودھیا میں ضرور بنے گا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ یہ بی جے پی کا بنیادی مسئلہ ہے جس کو پارٹی کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔کٹیار نے دعوی کیاکہ’’ تیس سال قبل رام مندر تحریک کی شروعات ہوئی جو بی جے پی پارٹی کی پہچان بنا‘‘۔انہوں نے کہاکہ ’’ رام مندر کے مسلئے کوانتخابات سے جوڑ کر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
یہ مسئلہ ہمیشہ اٹھایا جائے گاجب تک وہا ں پر مندر کی تعمیر نہیں ہوجاتی‘‘۔سپریم کورٹ نے حالیہ عرصہ میں کہاتھا کہ مذہب‘ ذات پات‘ نسل ‘ زبان اور طبقے کی بنیاد پر ووٹ کی اپیل کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ’’ بدعنوانی ‘‘ قراردیا جائے گا ۔
کٹیا ر کا تبصرہ اس وقت منظر عام پر آیا جب بی جے پی کی ریاستی صدر کیشو پرساد موریہ نے ایک روزقبل ہی کہاتھا کہ اترپردیش میں اگر بی جے پی پوری اکثریت کے ساتھ حکومت بناتی ہے تو ایودھیا میں ایک ’’بڑا‘‘ رام مندر تعمیر کیاجائے گا۔
موریہ نے کہاکہ تھا کہ’’ رام مندر عقیدہ کا مسئلہ ہے ۔یہ دومہینوں میں تیار نہیں ہوا ہے۔ مندر انتخابات کے بعد بنایا جائے گااگر بی جے پی پوری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آتی ہے تو‘‘۔