رام مندر کے پتھرتراشنے کا کام جاری

ایودھیا۔ بابری مسجد کے مقام جس کو ہندو رام جنم بھومی کہتے ہیں پر رام مندر کی تعمیر کے لئے وشوا ہندو پریشد( وی ایچ پی) نے تمام تیاری کرلی ہے اور پتھر تراشنے کاکام زوروشور سے جاری ہے۔ کارسیوک پورم کے ورک شاپ میں پتھروں سے بھرے ٹرک کی آمد کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

وی ایچ پی ذرائع کے مطابق تقریبا8ماہرین پتھروں کو تراشنے کاکام کررہے ہیں جس کا استعمال رام مندر کی تعمیر میں کیاجایا گیا اور ستر فیصد پتھرؤں کا کام مکمل کرلیاگیا ہے۔ ماباقی کام کچھ مہینوں میں پورا کرلیاجائے گا۔نیوز ناؤ کے مطابق وی ایچ پی کے ایک لیڈر نے کہاکہ’’ ہم مندر کی تعمیر کے لئے پوری طرح تیارہیں جب بھی ہمیں اس کی اجاز ت ملے ‘‘۔ مجوزہ رام مندر دو منزلوں پر مشتمل ہوگی جس میں 212پیلرس لگائے جائیں گے اور ہر فلور پر 106پیلرس ہونگے۔

ہر ایک پیلر پر 16قسم کے دیوی دیوتاؤں کے چہرے بنائے جارہے ہیں ۔ راجستھان کے ڈھول پور کا گلابی پتھر مندر کی تعمیر میں استعمال کیاجارہا ہے۔یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے جب سال2015میں پتھروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا تھا تب اس وقت کی سماج وادی حکومت نے پتھروں کی سپلائی پر روک لگادیاتھا۔ مگر یوگی ادتیہ ناتھ کی حکومت ریاست میں برسراقتدار آنے کے بعد مئی سے پتھروں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔

حاجی محبوب سپریم کورٹ میں ٹائٹل سوٹ کی لڑائی لڑر ہے ہیں نے کہاکہ’’ یوگی ادتیہ ناتھ کو چاہئے کہ وہ تمام کے چیف منسٹر جیسا رویہ اپنائیں‘مگر وہ ایسا نہیں کررہے ہیں۔ مجوزہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بی جے پی ہندو ووٹ بینک پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ وہ جانتے ہیں وہ رام مندر کی تعمیر کا کام شروع نہیں کرسکتے‘‘