فیض آباد۔ مرکز میں نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت کے اقتدار میں آکر ابھی پندرہ دن بھی نہیں ہوئے ہیں‘ سنگھ پریوار نے پیر کے روز رام مندر کی تحریک کو آگے بڑھانے کاکام شروع کردیا۔کم سے کم 150وی ایچ پی لیڈر بشمول قومی نائب صدر چمپت رائے’‘
اور قومی سکریٹری راجندر سنگھ پنکج اور سادھو سنت ایودھیا میں منی رام چھاونی مندر میں جمع ہوں گے‘ رام جنم بھومی نیاس کے صدر نرتیا گوپال داس کی نگرانی میں مندر کی تعمیر کو آگے بڑھانے کی کاروائی تیز کی جائے گی۔
ذرائع سے ٹی او ائی کو ملکی جانکاری کے مطابق وی ایچ پی لیڈرس ممکن ہے کہ 19-20جون کو ہری دوار میں منعقدہ اپنی مارگ درشک منڈل کے اجلاس کے پیش نظر رام مندر کی تعمیر کے لئے کوئی بڑے فیصلے لے سکتا ہے۔
یوپی کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ بھی جمعہ کے روز منی رام چھاونی مندر پہنچے اور نیاس کے صدر کی 81ویں سالگرہ تقریب میں شرکت کی جو 15جون تک جاری رہنے والے ہے۔
اس دوران سنتوں کی گرانڈ کانفرنس بھی منعقد ہوگی۔نیاس کے ممبر مہنت کم ناین داس نے اتوار کے روز کہاکہ سپریم کورٹ کی جانب سے تنازعہ کا حل نکالنے کیلئے ثالثی کے احکامات کے بعد اتوار کے روز مندر تحریک کے سنتوں کا یہ اہم اجلاس ہوگا۔
وی ایچ پی ترجمان شرد شرما نے کہاکہ ”سنتوں کو بھروسہ ہے کہ اس مرتبہ بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے مندر کی تعمیر کے لئے قانون بنانے کا راستہ اختیار کرے گی“