رام مندر کی تعمیر عدالت کے فیصلہ سے ہی ممکن ۔تمام فریقین سے صلح سوسمجھوتا کی کوششیں جاری ہیں۔ شری شری روی شنکر

گونڈہ/بلرام پور۔روحانی گرو شری شری روی شنکر نے کہاکہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا حل عدالت کے فیصلے سے ہی ممکن ہے حالانکہ عدالت کے باہر میری تمام فریقوں سے صلح وسمجھوتے کی کوشش جاری ہے۔

اترپردیش کے دیوی پاٹن ڈویثرن کے تین اضلاع شراوستی‘ بلرام پور اور گونڈہ میں آج آرٹ آف لیونگ کی ’انوگرہ یاترا‘کرتے ہوئے خصوصی ٹرین سے پہنچے شری شرینے کہاکہ اس معاملے میں عدالی کا فیصلہ انے کے بعد شکست ملنے والے فریق کو صبر کرنے کی ضرورت ہے ورنہ ملک کا ماحول خراب ہوسکتا ہے ۔

انہوں نے لوگوں سے سماج میں ہم آہنگی کا ماحول بنانے کے لئے ادارہ سے منسلک ہوکر یوگا کرنے پر زوردیا۔ شری شری نے گونڈا میں نئے تعمیرشدہ شری گیان مندر کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں ہورہے واقعات کی روک تھام کرکے امن وسکون کا ماحول ہونے سے اجودھیا معاملے کے نپٹارہ میں آسانی ہوگی اور اس کے ساتھ لوگوں کی زندگی امن وسکون ہونے سے خوشگوار ہوگی۔

انہوں نے اپنی یاترا کے دوران میو دیوریا‘ بلرام پور‘ شرواستی اضلاع میں آرٹ آف لیونگ کے ذریعہ منعقد پروگرام میں اپنے عقیدت مندوں سے بھی خطاب کیا۔ شری شری کے صدر درشن کے لئے بہرائچ‘ بلرام پور‘ فیض آباد‘ بستی سمیت دیگر کئی اضلاع سے ائے عقیدت مندوں کی بھیڑ لگی رہی ۔

اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ نے سکیورٹی کے پختہ انتظامات کئے تھے۔