گونڈا : ہندو یوا وا ہنی کے صدر سنیل سنگھ نے بی جے پی کو متنبہ کیا کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ایودھیا میں رام مندر تعمیر نہیں ہونے کی صورت میں ان کی تنظیم بی جے پی کو مرکز میں اقتدار سے بے دخل کرنے میں اہم رول ادا کریں گی ۔سنیل سنگھ نے یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔انہوں نے کہا کہ ۲۰۱۹ء سے قبل رام مندر کی تعمیر نہیں کروائی گئی تو ہندویوا واہنی ملک کی سبھی ہم خیال تنظیموں کے ساتھ مل کر لوک سبھا کا انتخابات لڑکر بی جے پی کو شکست دے گی ۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک موقع پرست پارٹی ہے اور ہمارے جذبات سے کھلواڑ کرنا انکے لئے مہنگا ثابت ہوگا ۔یوگی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیڑھ سال کی میعاد کے باجود یوگی رام مندر کی تعمیر کی بات کرنے کے بجائے اس سے بچتے نظر آرہے ہیں ۔