ممبئی۔راشٹرایہ سیوم سیوک کے سربراہ موہن بھگوات نے کہاکہ ہندوستام میں مسلم برداری نے نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں نے ایودھیا کے رام مندر کو مہندم کیاتھا۔
مسٹر بھاگوت نے تھانے ضلع میں وراٹ ہند وسملین سے کل خطاب کرتے ہوئے کہاکہ’’ ہندوستان میں مسلم برداری نے رام مندر کو مہندم نہیں کیاتھا۔ ہندوستانی شہری اس طرح کاکام نہیں کرسکتے۔ غیرملکی طاقتوں نے یہا ں مندر کو تباہ کیا تاکہ ہندوستانیوں کا حوصلہ پست کرسکیں‘‘۔
مسٹر بھگوت نے اس بات پر زوردیا کہ رام مندر کو بحال کرنا قوم کی ذمہ داری ہے۔ رام مندر کو ان لوگوں نے مہندم کیا جو غیر ملکی تھے۔
یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ملک کے اندر تباہ کئے گئے اس مندر کو بحال کریں۔ مندر کو وہیں تعمیر کیاجاناچاہئے جہاں یہ اصل میں واقع تھا۔
ہم اس کے لئے لڑنے کوکے لئے تیار ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’’ اگرایودھیا میں رام مندر نہیں بنتا ہے تو ہماری تہذیب کی جڑ کٹ جائے گی۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مندر وہیں بنے گا جہاں پروہ واقع تھا۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہاکہ ’’ آج ہم آزاد ہیں۔ ہمیں ان تمام چیزوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کا حق ہے جنہیں تباہ کیاگیاتھا یہ صرف مندر نہیں بلکہ ہماری شناخت کی علامتیں ہیں۔