رام مندر بی جے پی کے منشور میں ‘ متھرا میں اپوزیشن جماعتوں کی تنقید

متھرا: ایودھیا میں ر ام مند ر کی تعمیرجس کو بی جے پی نے اترپردیش کے انتخابات کے لئے اپنے منشور میں شامل کیاہے پراپوزیشن سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہلکے انداز میں تنقید کی جارہی ہے ‘ ضلع متھرا میں کانگریس نے الزام عائد کیاکہ پارٹی اس سے استفادپ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔

متھرا اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار پردیب ماتھر نے کہاکہ ’’ بی جے پی مندر کے مسلئے کو صرف انتخابات کے دوران ہی اٹھاتی ہے ‘ تاکہ اسمبلی انتخابات میں اس کا فائدہ اٹھاسکے‘‘۔

انہوں نے بی جے پی سے سوال بھی کیا کہ ان کی پارٹی مرکز میں برسراقتدار ہے اور کس نے انہیں مندر کی تعمیر سے روکا ہے۔متھر نے مزیدکہاکہ لوگ اب ان کی باتوں سے مزیدگمراہ نہیں ہوں گے اور انہیں’’ جملے والی ‘‘ پارٹی کا عوام نے نام دیا ہے۔

بی ایس پی امیدوار یوگیش ڈیوٹی بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ رام مندر کے مسلئے کو انتخابات کے دوران اجاگر کرتے ہوئے ہیں۔بی جے پی نے پچھلے دوڈھائی سال میں مندر کے مسلئے کو کیوں نہیں اٹھایا‘ جبکہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے ۔

بی جے پی رام مندر کے مسلئے کو ترپ کے پتے کے طرح استعمال کرتی ہے‘‘۔وہیں بی جے پی کے قومی ترجمان شریکانت شرما نے اپوزیشن جماعتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ‘ یہ غلط بات ہے کہ پارٹی کے لوگ صرف انتخابات کے دوران ہی رام مندر کا مسئلہ اٹھاتے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ یہ مسلئے’’سیاست سے ہٹ کر ‘ یہ مسئلہ آستھا کا ہے‘‘انہوں نے پرزور انداز میں کہاکہ ’’ یہ بی جے پی کا مسلئے ہے ‘ اور جب تک ایودھیا میں عالیشان رام مندر تعمیر نہیں ہوجاتا ہم اس مسلئے کو اٹھاتے رہیں گے‘‘

انہوں نے یہ بھی دعوی کیاکہ دستور کے دائرے کار میں رہ کر ہی ہم مندر کی تعمیر کریں گے۔گوردھن اسمبلی حلقہ کے آر ایل ٹی امیدوار کنوار نریندر سنگھ نے کہاکہ ’’ بی جے پی اپنے منشور کے ذریعہ ایک او رمرتبہ مندر کے مسلئے کواٹھارہی ہے تاکہ عوام کے مذہبی جذبات کو بھڑکا ووٹ حاصل کئے جاسکیں‘‘۔

ایک اور آر ایل ٹی امیدوار اشوک اگروال نے کہاکہ جو اسمبلی حلقہ متھرا کے امیدوار ہیں نے کہاکہ مندر مسلمانوں سے بات چیت سے تعمیر کی جائے گی۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ’’ میں بھی ایودھیا میں مندر کی تعمیر کی حمایت کرہوں ‘ تاہم مندر کی تعمیر کسی طبقے کی د لآزاری کے ذریعہ نہیں ہونی چاہئے مندر کی تعمیر مسلمانوں سے بات چیت کے ذریعہ کی جانی چاہئے‘ انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیاکہ وہ اس مسلئے کو اٹھاتے ہوئے رائے دہندوں کو مشتعل کرنے کاکام کررہی ہے۔

فبروری11سے اترپردیش میں پہلے مرحلے کی رائے دہی شروع ہونے والی ہے۔