رام مادھو نے کہاکہ ہر روز کشمیریوں کو اپنی حب الوطنی کا ثبوت دینے کی ضرورت نہیں ہے

بی جے پی جنرل سکریٹری نے کہاکہ جموں او رکشمیر کے لوگوں کو ان کے حقوق دینے کی ضروری ہے وہ ترقی اور بہتر حکمرانی چاہتے ہیں اور بی جے پی حکومت انہیںیہ سب فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے۔
جئے پور۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے کہاکہ عام کشمیریوں کو ہر روز اپنی حب الوطنی پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ وہ وادی میں ان لاکھوں حمایتی میں شامل ہیں جو اگر موقع ملے تو قومی پرچم تھام کر فخرمحسوس کرتے ہیں۔

جئے پور میں دین دیال اپدھیائے یادگار لکچر جس کا عنوان ’’ اکھنڈ بھارت کی اودھارنا اور کشمیر‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے مادھو جو کشمیر میں پارٹی کے انچارج بھی ہیں نے کہاکہ ہر کشمیری کو پاکستان کا حمایتی اور ہندوستان کا دشمن سمجھنا بہت بڑی غلطی ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ’’ کچھ لوگ ہیں جو موافق پاکستان ہیں۔ ان سے نمٹنے کاکام ہم کریں گے۔ مگر عام کشمیری دیگر کسی بھی ہندوستانی شہری کی طرح ہیں۔

یہاں پر لاکھوں لوگ ایسے ہیں جو ہندوستان پرچم کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

ایسے لوگوں کو لہذا ہر روز ہندوستانی ہونے کا ثبوت دینے کی ضرورت نہیں ہے‘‘۔

انہو ں نے کہاکہ کشمیری لوگوں ان کو ان کے حقوق دینے کی ضرورت ہے‘ وہ لوگ ترقی اور بہتر حکمرانی چاہتے ہیں‘ اور مذکورہ بی جے پی حکومت یہ سب فراہم کرنے میں سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ آخر کار پنچایت الیکشن وادی میں ہونے والے ہر پنچایت کو اس کی ترقی کے لئے بیس لاکھ روپئے کا فنڈ دیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کشمیر میں بہت سارے اقدامات اٹھارہی ہے جس میں ریاست میں کشمیری پنڈتو ں کی واپسی‘ منادر کی بازیابی اور دہشت گردی کے خلاف سخت گیر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ مادھو نے کہاکہ’’کشمیر سے ایک انچ بھی زمین ہم جانے نہیں دیں گے۔

اگر ضرورت پڑتی ہے توپچاس سال تک ہم دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کریں گے‘‘