نئی دہلی۔ بابا رام دیو کے ملٹی کروڑ پتانجلی وینچر کے اراضی کی اجرائی کے متعلق پبلک آرٹی ائی دستاویزات کی تیاری میں مدد پر دو پبلک انفارمیشن عہدیدار( پی ائی اوز)کا اندرون چوبیس گھنٹے تبادلہ کردیاگیا۔
ٹائمز آف انڈیامیں شائع مضمون کے مطابق یہ خبر ہے کہ ایم اے ڈی سی(مہارشٹرا ائیر پورٹ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی) کے مارکیٹنگ مینجر دو عہدیدار اتل ٹھاکرے کا پی ائی او ناگپوربرانچ سے ممبئی تبادلہ کردیاگیا ہے۔
جبکہ سمیر گوکھلے کو ممبئی سے ناگپور تبادلہ کردیاگیاہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے ہی مطابق قبل ازیں8مارچ کو ائی اے ایس بجوائی کمار پرنسپل سکریٹری فینانسل ریفرمس کا اراضی اجرائی کے متعلق سوال پوچھنے کے فوری بعد تبادلہ کردیاگیا تھا۔
بجوائی کمار نے پتانجلی ایورویدا لمیٹڈ کو 75فیصد اراضی اجرائی کے متعلق سوال کھڑا کئے تھے او ر تین ہفتوں کے اندر ہی ان کا تبادلہ کردیاگیا۔مذکورہ اراضی کی اجرائی کے متعلق آرٹی ائی دستاویزات کی فراہمی میں مدد پر اور اب ٹھاکرے او رگوکھلے کا تبادلہ کردیاگیا ہے
۔پتانجلی ایورویدا کی تشہیر یوگا گروبابا رام دیوکرتے ہیں جس کو 2006میں انہوں نے قائم کیاہے اور خبر یہ بھی ہے کہ معاشی سال2016-17میں اس کا ٹرن اور 40,561کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔
مذکورہ کمپنی کے بڑے یونٹس ناگپور‘ نوائیڈا ‘ اندرواور آندھرا پردیش میں قائم کئے گئے ہیں۔