ممبئی : ملک میں متنازع بیانات دینے میں مشہور اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیر مین وسیم رضوی کے خلاف ملک بھر میں مختلف مقامات پر ایف آئی آر درج کروائی جارہی ہے ۔اور ان کی آنے والی متنازعہ فلم پر پابندی لگانے کی مانگ کی جارہی ہے ۔ اس فلم میں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس فلم میں اسلامی شریعت کے اصول کو غلط اندازمیں دکھایا گیا ہے۔جیسے طلاق، حلالہ ، بابری مسجد او رصحابی رسول حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی کی گئی ہے۔ ممبئی کی فلاحی تنظیم رضا اکیڈمی نے وسیم رضوی کے خلاف زبردست احتجاج کیا ۔
رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے ایک وفد کے ساتھ جے جے مارگ پولیس اسٹیشن پہنچ کر 295/Aکے تحت وسیم رضوی کیخلاف ایک مقدمہ درج کردیا ہے ۔ بعدازاں محمد سعید نوری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی کیخلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔اب پولیس کا کام ہے کہ وسیم کو جیل میں ڈالیں۔