دہرادون : اتراکھنڈ کے صدر مقام دہردون میں منعقدہ ایک پروگرام میں حصہ لینے آئے مارکنڈے کاٹجو نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ رام بھگوان نہیں بلکہ ایک عام آدمی تھے ۔ رام کوئی بھگوان نہیں تھے ۔ جسٹس مارکنڈہ کاٹجو اپنے جارحانہ بیانات کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں او روہ سپریم کورٹ کے سابق جسٹس بھی تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک جانور کسی کی ماں کیسے ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گائے بھی گھوڑے اور کتے کی طرح ایک جانور ہے ۔
ایسے میں جو لوگ گائے کو ماتا کہتے ہیں ان کے دماغ میں گوبر بھرا ہے ۔ جسٹس کاٹجو نے کہا کہ یہ سب آئندہ لوک سبھا الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے سیاست کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ چاہے بھوکے مر جائیں ، بے روزگاری میں اضافہ ہوجائے اسے کوئی موضوع نہیں مان رہا ہے او ررام مندر کو موضوع بنائے بیٹھے ہیں ۔