راموجی راؤ ، دھیرو بھائی امبانی اور رجنی کانت کو پدم وبھوشن حفیظ کنٹراکٹر ، ثانیہ مرزا ، سائنا نہوال ، انوپم کھیر کو پدم بھوشن

راموجی راؤ ، دھیرو بھائی امبانی اور رجنی کانت کو پدم وبھوشن حفیظ کنٹراکٹر ، ثانیہ مرزا ، سائنا نہوال ، انوپم کھیر کو پدم بھوشن
اُجول نکم ، اجئے دیوگن اور پرینکا چوپڑہ کو پدم شری ایوارڈ کا اعلان

نئی دہلی  ۔ 25 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سوپر اسٹار رجنی کانت ، ریلائینس امپائر کے بانی آنجہانی دھیرو بھائی امبانی ، آرٹ آف لیونگ کے بانی سری روی شنکر اور میڈیا کی نامور شخصیت راموجی راؤ کو ملک کے دوسرے بڑے باوقار ایوارڈ پدم و بھوشن کیلئے منتخب کیا گیا ۔ جموںو کشمیر کے سابق گورنر جگموہن ، سابق ڈی آر ڈی او سربراہ وی کے آترے ، کینسر اسپیشلسٹ اور صدرنشین ادیار کینسر انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر وی شانتا اور بھارت ناٹیم اور کچی پڈی رقاضہ وائی کرشنا مورتی اور کلاسیکی ستارنواز گریجا دیوی ، ہند ۔ امریکی ماہر معاشیات اویناش ڈکشٹ کو بھی پدم وبھوشن کیلئے منتخب کیا گیا ۔ نامور اداکار انوپم کھیر ، سنگر اُدت نارائن ، سابق سی اے جی ونود رائے ، صدرنشین میڈیا گروپ بینٹ ، کولمین اینڈ کمپنی ، اندوجین ، اسپورٹس اسٹار ثانیہ مرزا اور سائنا نہوال کے علاوہ مذہبی رہنما آنجہانی سوامی دیانند سرسوتی سوامی تیجومایانندا اور سابق امریکی سفیر برائے ہند بلیک ول ان 19 نامور شخصیتوں میں شامل ہیں جنھیں پدم بھوشن کے لئے منتخب کیا گیا ۔ صنعتکار پلونجی شاپورجی مستری ، ماروتی سوزوکی صدرنشین آر سی بھارگو اور نامور آرکیٹکٹ حفیظ کنٹراکٹر بھی پدم بھوشن ایوارڈ یافتگان کی فہرست میں شامل ہیں۔ سینئر وکیل اجول نکم ممبئی حملہ مقدمہ میں وکیل استغاثہ تھے ، اداکار اجئے دیوگن اور اداکارہ پرینکا چوپڑہ کو پدم شری کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر حکومت نے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں کیلئے انعامات کا اعلان کیا ہے ۔