نئی دہلی : سپریم کورٹ نے مرکز ی حکومت سے استفسار کیا کہ رافیل معاملہ کی ڈیل کی مکمل جان کاری اندورن دس میں دنوں میں عدالت عظمیٰ میں داخل کریں ۔ اس حکم پراٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال کے اعتراض کرنے پر سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر مرکز رافیل کی قیمت نہیں بتاسکتی ہے تو وہ حلف نامہ دائر کر کے کہے کہ رافیل جہاز کی قیمت اسپیشل انفارمیشن ہے اس کو ظاہر نہیں کیا جاسکتا ہے۔
چیف جسٹس رنجن گوگوئی ، جسٹس یویوللت اور جسٹس کے ایم جوزف کی بنچ نے مرکز سے کہا کہ جو اطلاعات عام کی جاسکتی ہیں ان کو وہ عرض گذاروں کے ساتھ شیئر کرے گی ۔ کورٹ نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی اطلاع خفیہ ہے اس کو سیل بند لفافہ میں کورٹ کو دیا جائے ۔سپریم کورٹ نے نے اس معاملہ کی اگلی سنوائی ۱۴؍نومبر کو رکھی ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ اگلے دس دنوں میں ہندوستان کو آف سیٹ ساجھے دار کی جانکاری سمیت دوسری معلومات بھی فراہم کریں ۔