نئی دہلی : کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ کٹہرے لاکھڑا کردیا ہے ۔ او رفرانس کے سابق صدر کا اس انٹر ویو کو جاری کیا جس میں وہ رافیل جنگی طیارے کے سودے میں آفسیٹ پارٹنر کیلئے انیل امبانی کی کمپنی کا نام ہندوستان کی حکومت کی تجویز تھی ۔ مسٹر راہل گاندھی نے ٹوئیٹر پر اس ویڈویو کو ’ بھارت کے چوروں کے سردار کی المناک سچائی ‘کے عنوان کے ساتھ پوسٹ کیا ہے ۔تاہم اس میں مسٹر مودی کے نام کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا ہے ۔
ویڈیو میں فرانس کے سابق صدر نے کہا کہ رافیل سودہ میں آفسیٹ پارٹنر کے طور پر انیل امبانی کی کمپنی ریلائنس کا انتخاب ان کی حکومت نے نہیں کیا تھا ۔ اس دوران فرانس کے جونیئر وزیر خارجہ بی جے پی لے موین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رافیل سودہ کے سلسلہ میں مسٹر اولاند کے تبصرہ سے ہند ۔ فرانس تعلقات کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ کانگریس رافیل معاملے میں بے ضابطگی کیلئے مسلسل حکومت پر حملہ کررہی ہے ۔اس کا الزام ہے کہ یہ صدی کا سب سے بڑا اسکام ہے اور مسٹر مودی راست طور سے اس میں شامل ہیں ۔
کانگریس پارٹی کا الزام ہے کہ وزیر اعظم نے سرکاری شعبہ کی کمپنی ہندوستان ایروناٹیکس لمیٹیڈ کو آف سیٹ پارٹنر سے ہٹا کر اس کیلئے انیل امبانی کی کمپنی منتخب کیا ہے ۔ اور کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ رافیل سودے میں مودی حکومت پر سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچایا ہے اس کی تحقیقات کی جانی چاہئے ۔