’’ یہ تو ہونا ہی تھا‘‘ راج ‘ کرن‘ فنڈناویس کی ملاقات پر ادھوئے ٹھاکرے کا طنز

کرن جوہر کی فلم ائے دل ہے مشکل میں پاکستانی اداکار فواد خان کو لے کر ایم این ایس کی دھمکیوں کے سبب پیدا شدہ صورتحال کو ختم کرنے کے لئے چیف منسٹر مہارشٹرا دیویندر فنڈناویس کی کوششوں پر طنز یہ انداز میں تنقید کرتے ہوئے ادھوٹھاکرے نے پانجی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’میں ملاقات کی تفصیل سے واقف نہیں ہوں مگر مجھے خبر ملی ہے کہ فنڈناویس ‘ کرن جوہر اور راج ٹھاکرے) تینوں ملکر ایک فلم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فلم کا نام ’’ یہ تو ہوناہی تھا ‘‘ رکھنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

ہفتہ کے دن خوشگوار ماحول میں فلم کی ریلیزکو یقینی بنانے کیلئے فلم میکرس اور ایم این سربراہ راج ٹھاکرے کے درمیان میں فنڈناویس نے ایک ثالثی کا رول ادا کرتے ہوئے اپنے ممبئی کے سرکاری مکان ورشا میں ملاقات کروائی تھی ۔

اری حملے میں 19سپاہیوں کی ہلاکت کے بعد ایم این ایس نے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ بنائی گئی ہندی فلموں کی اسکریننگ کے خلاف احتجاج کا سخت انتباہ دیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ شیو سینا کبھی بھی ایم این ایس کے ساتھ حالات کوخراب کرنے والے احتجاج کا حصہ نہیں بنی۔انہوں نے کمزیدکہاکہ ہم نے فیصلہ کیاکہ اس مسلئے پر کس کا اسٹانڈ ہوگا۔

ٹھاکرے نے جاریہ تناز ع پر مزیدبات کرنے سے صاف انکار بھی کیا۔انہوں نے کہاکہ بعض اوقت کچھ سوالوں کا جواب نہ دینا ہی بہتر بات ہے اور مزیدکہاکہ عوام حالات کا جائزہ لینے کے لئے کافی ہے۔

کرن جوہر کی ائے دل ہے مشکل اس وقت الجھن کاشکار ہوگئے تھی جب چند ہفتے قبل ایم این ایس نے ا س کی مخالفت کاپرچم بلند کیاتھا۔فلم میں رنبیر کپور‘ ایشوریہ رائے بچن‘ انوشکا شرما مرکزی رول میں ہے ۔تاہم فلم کی طویل مذاکرات کے بعداپنے مقرر وقت پرریلیز ہوگی۔ پروڈیوسرس نے بھروسہ دلایا ہے کہ وہ پٹھان کورٹ‘ اری دھشت گرد حملوں پر اپنے ردعمل کے طور پر اور عوامی جذبات کا احترا م کرتے ہوئے دوبارہ کبھی بھی پاکستانی ارٹسٹ ‘ ٹیکنیشن کے ساتھ مستقبل کے کسی پراجکٹ میں بھی کام نہیں کریں گے