نئی دہلی :ملک کے اندر آئندہ لوک سبھا انتخابات کی ہونے والے ہیں ۔ اس بیچ مہا راشٹرا نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے مودی حکو مت پر زبردست حملہ کرتے ہوئے مودی مکت بھارت کیلئے اپو زیشن جماعتوں کے اتحاد پر زور دیا ہے ۔
ممبئی کے شیواجی پارک میں اپنی پارٹی کے کارنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے رام مندر کے نام پر ہندوؤوں کو ورغلا رہی ہے ۔او رمسلمانوں کے درمیان خوف پیدا کرکے ملک میں فسادات کی سازش رچ رہی ہے۔
راج ٹھاکرے نے کہا کہ انہیں اس بات کا اندیشہ ہے کہ ہندو او ر مسلمان کے مابین رام مندر کے نام پر بڑے پیمانے پر دنگے کروائے جاسکتے ہیں ۔راج ٹھاکرے نے کہا کہ ہم نے بی جے پی کے ’ کانگریس مکت‘ نعرے کی حمایت کی لیکن جس طرح وزیر ارعظم برتاؤ کررہے ہیں ہم اب ’ مودی مکت بھارت ‘ بناناچاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم ہندوستان آکر یہا ں اپنے زندگی کے آخری ایام گذارنا چاہتا ہے او رحکومت اس سلسلہ میں بات چیت کر ہی ہے ۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس طرح حکومت چلائی جاسکتی ہے؟اس موقع پر اے این ایس سپریمو نے مراٹھا کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے ریاست کی بی جے پی حکومت پر مہاراشٹر ا کے عوام کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا
۔وزیر اعظم مودی کا مذاق اڑاتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ مودی پکوڑے کے لئے بیسن لانے کی غرض سے غیر ممالک کا سفر کر رہے ہیں کیوں کہ ان کے دوروں سے ملک کا سرمایا ختم ہوگیاہے۔