راجیہ سبھا ٹی وی پر پہلی ساورکر پر خصوصی نشریات

نئی دہلی۔حکومت کی نگرانی میں چلائے جانے والی ٹیلی ویثرن چیانل راجیہ سبھا ٹی وی پر پیرکے روز نظریہ سازش اور سیاسی مبصر کے طور پر پہچانے جانے والے دائیں بازو جماعتوں کے ہیرو ویر ساورکر پر تیار کردہ خصوصی پروگرام کی پیر کے روز نشریا ت عمل میں ائی گی اور منگل کے روز چوبیس منٹ کا یہ پروگرام دوبارہ نشر کیاجائے گا۔قابل غور بات یہ ہے کہ دائیں بازو نظریات کو فروغ دینے والے ’’ ہندوتوا‘‘ ذہنیت کے حامل پر خصوصی پروگرام پہلی مرتبہ حکومت کی نگرانی میں چلائے جانے والی راجیہ سبھا ٹی وی پر نشر کیاجارہا ہے۔

راجیہ سبھا ٹی وی کے ’’ ویشیش‘‘ پروگرام جوکئی سالوں سے جاری ہے میںیہ خصوصی نشریات عمل میں ائے گی‘جو کرنٹ افیرس کا حصہ ہے۔ اس میں ’’شخصیت‘‘ پر بھی پروگرام جو مہاتماگاندھی پر مشتمل تھا 29جنوری کونشر کیاگیاتھا۔

سابق میں’ویشیش ‘ میں پنڈت جواہر لال نہرو‘ بھگت سنگھ‘ سردار پٹیل پر بھی خصوصی پروگرام نشر کیاگیاتھا۔تاہم پہلی مرتبہ مصنف او رہندو نظریہ ساز ساورکر کو پہلی مرتبہ ملک کے ٹی وی چیانل پر پیش کیاجارہا ہے۔

ایک افیسر نے بتایا کہ ’’ یہ سونچ ویر ساورکر کی فلاسفی اور بنیادی اقدار پر نظر ثانی کی کوشش کا حصہ ہے جس کے متعلق بہت ساری غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ انفرادی طور پر یہ کوئی سیاسی بیان نہیں ہے مگر ان کے فلسفہ پر ایک جامع نظر ہے۔ مثال کے طور پر پروگرام کامحور ان کے گائے پوجا‘ طبقے واری استحصال‘ خرافات‘ اور تقسیم جیسے موضوعات پر سخت موقف ہوگا۔

اس پروگرام میں ساورکر کی کتاب ’’ آزادی کے لئے ہندوستانی جنگ‘‘ کو بھی اجاگر کیاجائے گا۔جس میں ساورکر نے 1857کے غدر کو ہندوستان کی پہلی جنگ آزادی قراردیاتھا۔راجیہ سبھاٹی وی ایک ٹیم چلاتی ہے جس کی نگرانی نائب صدر جمہوریہ کرتے ہیں۔ موجودہ چیرمن وینکیانائیڈو ہیں۔

ایک افسر کے مطابق’’ ایک ہفتہ قبل مذکورہ پروگرام کی پیشکش کے متعلق ایک اجلاس منعقد کیاگیاتھا اور اس پر بغیرکسی بحث کے اتفاق کرلیاگیا۔ پروگرام پر بہترین ردعمل ملے گا‘‘