راجیہ سبھا میں ہم شہرت بل کے خلاف ووٹ دیں گے ۔ شیو سینا

جنوری8کے روز مذکورہ شہریت بل لوک سبھا میں منظور کرلیاگیا جس کی وجہہ سے کانگریس نے والک اؤٹ کیا‘ مذکورہ بل کے تحت بنگلہ دیش‘ پاکستان او رافغانستان سے ائے چھ اقلیتی گروپوں کو ہندوستانی شہریت فراہم کرنے کاکام کیاجائے گا۔

نئی دہلی۔ شیو سینا نے راجیہ سبھا میں شہریت( ترمیم) بل پیش کئے جانے پر اس کے خلاف ووٹ دینے کا اعلان کیاہے‘ انڈین ایکسپر س سے بات کرتے ہوئے سینا کے پارلیمانی لیڈر سنجے راوت نے اس با ت کا خلاصہ کیا۔این ڈی اے میں شامل پارٹیو ں میں شیو سینا ایسی دوسری پارٹی ہے جس نے نارتھ ایسٹ میں اپنا موقف مستحکم کرنے کے لئے ذاتی طور پر بل کے خلاف ہوئی ہے۔

بہار کے چیف منسٹر جنتا دل( یو) کے صد نتیش کمار نے بھی اس بات کا اعلان کیاتھا کہ ان کی پارٹی راجیہ سبھا میں بل کی مخالفت کرے گی۔ راوت نے کہاکہ ’’ یہ ایک سیاسی بل ہے۔ جس میں بی جے پی کا انتخابی حربہ شامل ہے۔ اس کے مخالفت میں ہمیں کوئی پشیمانی نہیں ہوگی‘‘۔

انہوں نے مزیدکہاکہ’’ ہر خطے کی اپنی ایک شناخت اور فخریہ عنصر ہے۔اسی وجہہ سے لسانی بنیادوں پر ریاستوں کا قیام عمل میںآیا۔ شمال مشرق کے لوگوں کو مانا ہے( اگر بل قانون بنتا ہے) تو ان کے علاقے کی جغرافیائی شناخت ختم ہوجائے گی‘‘۔

بہت جلد شمال مشرق کے نوجوانو ں کا ایک وفد ممبئی میں شیو سینا سربراہ اودھو ٹھاکرے سے ملاقات کرنے کے لئے پہنچے گا۔

جنوری8کے روز مذکورہ شہریت بل لوک سبھا میں منظور کرلیاگیا جس کی وجہہ سے کانگریس نے والک اؤٹ کیا‘ مذکورہ بل کے تحت بنگلہ دیش‘ پاکستان او رافغانستان سے ائے چھ اقلیتی گروپوں کو ہندوستانی شہریت فراہم کرنے کاکام کیاجائے گا۔

فی الحال 245میں سے 114راجیہ سبھا ممبران ( واحد نشست کے ساتھ) پندرہ مختلف اپوزیشن پارٹیوں سے وابستہ ہیں‘ جس میں کانگریس‘ ترنمول کانگریس‘ سماج وادی پارٹی‘ تلگودیشم پارٹی اور آرجے ڈی شامل ہیں جو بہت ممکن ہے کہ بل کے خلاف میں ووٹ دیں گے۔

این ڈی اے کے ساتھ شامل ممبرس میں جے ڈی ( یو) کے چھ شیو سینا کے تین ناگا پپلز فرنٹ کا ایک ‘ جو اس مسلئے پر اپوزیشن کے ساتھ جاسکتے ہیں ‘ جس کے ساتھ مخالفت
کی تعداد 124تک پہنچ جائے گی۔

اپنے دم پر بی جے پی 73اور ساتھیوں کے چھ ‘ جبکہ چھ آزاد اور چار دیگر کی مدد سے 89ووٹ جمع کرنے میں کامیاہوگی۔ برسراقتدار پارٹی کوصرف اس وقت ہی ایک موقع مل سکتا ہے جب وہ 31ووٹ کو روکنے میں کامیا ہوجاتی ہے جس میں اے ائی اے ڈی ایم کے 13بی جے پی 9ٹی آ رایس 6وائی ایس آر کانگریس2اور ائی این ایل ڈی ایک شامل ہیں

۔روات نے کہاکہ میگھالیہ کے چیف منسٹر کوناراڈ سانگماں اور مختلف پارٹیوں کے لیڈر نے اس مسلئے پر تعاون کے ان سے ملاقات کی ہے۔ نارتھ ایسٹ کی دس سیاسی پارٹیاں بل کی مخالفت میں آگے آرہی ہیں