ڈھاکہ 14 جولائی ( سیاست ڈآٹ کام ) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ سے ملاقات کی اور باہمی تشویش کے حامل مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے دہشت گردی کی لعنت پر بھی بات چیت کی ۔ راج ناتھ سنگھ سہ روزہ دورہ پر کل یہاں پہونچے تھے ۔ انہوں نے ملاقات کے بعد ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ کے ساتھ آج ان کی انتہائی ثمر آور ملاقات ہوئی ہے ۔ ہم نے باہمی اور علاقائی اہمیت کے حامل کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ انہوں نے شیخ حسینہ سے کہا کہ اگر علاقہ کے تمام ممالک باہم اتحاد کرلیں تو پھر دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے ۔ حسینہ نے کہا کہ بنگلہ دیش اور ہندوستان نے اب تک کئی متنازعہ مسائل کو حل کرلیا ہے جن میں اراضی اور سرحدی معاہدہ بھی شامل ہے ۔