راجستھان ۔معمر مسلم شخص کو تمانچے رسید کرنے اور جئے شرم رام کا نعرہ لگانے پر کیاگیا مجبور

پھر ایک مرتبہ راجستھان سرخیوں میں ہے جہاں پر ایک فرقہ پرست ہندو نوجوان جو اس وائیر ل ویڈیو میں اپنا نام بھی فخریہ انداز میں بتاتے ہوئے ایک معمرمسلم شخص کو تمانچے رسید کررہا ہے اور اس شخص کی داڑھی کھینچ کر انہیں ’ جئے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کررہا ہے۔

افسوس کی بات تو یہ ہے کہ وہ سڑک کے کنارے کھڑے ہوکر ایک مجبور اور بے بس ظعیف مسلم شخص پر زیادتی کررہا ہے اور اس کو روکنے والا کوئی نہیں ہے ۔ جبکہ دوسری جانب وہ معمر شخص مذکورہ ہندو نوجوانوں کے اسرار کردہ نعرے کے بجائے اللہ کی کبریائی بیان کرتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے ۔

سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائیر ل ہورہا ہے اور لوگ ہندو نوجوان کی حیوانیت پر برہمی کا اظہار بھی کررہے ہیں۔