راجستھان کے برالا میں دلت دولھی کی پولیس کی حفاظت میں نکلی برات۔ ویڈیو

راجستھان ۔آزاد ی کے ستر سال بعد بھی کیا ہندوستان جیسے جمہوری ملک میں پسماندہ طبقات کو اپنے طور پر خوشیاں منانے کا حق نہیں ہے۔ جی ہاں راجستھان کے برالا گاؤں کے اس واقعہ میں کچھ اس طرح بات سامنے ائی ہے۔

ایک دلت نوجوان گھوڑی چڑنے سے قبل پولیس میں جاکر پولیس پروٹکشن کی مانگ کی اور بتایاکہ اس کو دوسرے طبقے کے لوگوں سے مار پیٹ کا شبہ ہے لہذا گاؤں میں برات نکالنے کے لئے پولیس پروٹکشن کی ضرورت ہے۔

جس کے بعد پولیس نے بندوبست میں برات نکالی ۔ سماج کی سونچ بدلنے کی ضرورت ہے۔

دلت کو بھی خوشیاں منانے کا پورا حق حاصل ہے۔