راجستھان کی چیف منسٹر وسندھرا راجئے نے سمریتی ایرانی سے گذارش کی ہے کہ وہ پدماوتی کی ریلیز کو ملتوی کریں

جئے پور۔ چیف منسٹر راجستھان وسندھرے راجئے سندھیاہفتہ کے روز مرکزی انفارمیشن وبراڈ کاسٹنگ منسٹر سمریتی ایرانی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے درخواست پیش کی ہے کہ سنجے لیلا بھانسالی کی فلم ’پدماوتی‘ میں کچھ تبدیلیوں تک فلم کی ریلیز پر روک لگائی جائے۔راجستھان کی چیف منسٹر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اس سے کسی کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچے۔

اپنے مکتوب میں راجے نے تجویز پیش کی ہے کہ فلم کی حقیقت کو جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاہے کہ کمیٹی کی جانب سے جائزہ لینے کے بعد اس میں’ جذبات مجروح‘ کرنے والے مناظر میں ترمیم بھی لائی جائے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ سنسر بورڈ فلم ’پدماوتی‘ کو مستند قراردینے سے قبل اس کے نتائج کا بھی جائزہ لے۔

پچھلے ایک ہفتہ سے سنجے لیلا بھانسالی کی فلم ’ پدماوتی‘ مشکلات سے دوچار ہے‘ پہلے تو فرنگی گروپ کی جانب سے فلم پر امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کیاجارہا ہے تودوسری جانب سے فلم کی خانگی اسکریننگ کی وجہہ سے سی بی ایف سی کے سربراہ پرسون جوشی ناراض ہوگئے ہیں

۔یاد رہے کہ راجپوت کرنی سینا نے سب سے پہلے جنوری میں جئے پور فورٹ میں جاری فلم کی شوٹنگ پر حملے کرتے ہوئے سیٹ تباہ کردیاتھا۔