راجستھان کے اکیلے جھنجھولا گاؤں سے445سے زائد سپاہیوں کے مادر وطن کی حفاظت میں اپنی جان کی قربانی دے ہے۔ ملک یہ اکلوتا ایسا گاؤں ہے جہاں پر وطن پرستوں کی شہادت پر خوشیاں منائی جاتی ہے اور مادر وطن کے سینے پر ہندوستان کے عظیم سپوت کی نشانیاں قائم کرتے ہوئے ہر روزگاؤں والے اس کوسلامی پیش کرتے ہیں۔
جھنجھولا گاؤں سے40ہزار لوگ اب بھی مادر وطن کی سرحدوں پر تعینات ہیں اور ساٹھ ہزار ایسے ہیں جنھوں نے ماضی میں وطن عزیز کی خدمات کی ہے۔
جھنجولا کے عظیم سپوتوں نے اپنے گاؤں کے سینے پر 277تمغے سجائیں ہیں جس میں پرم ویر چکرا بھی شامل ہے۔ یہا ں کے لوگوں کا کہنا ہے حب الوطنی جھنجھولاکے خون میں ہے ۔
دوسرے ‘ تیسرے جنگ عظیم ‘1965اور 1971کی جنگجو ں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں میں جھنجھولا کے سپوتوں کی اکثریت پائی جاتی ہے۔
یہاں کے لوگوں کو وطن عزیز کے لئے جان کی قربانی دینے پرفخر محسوس ہوتا ہے۔ اس ویڈیو میں لوگوں کو فخر کے ساتھ کہنے سنا او ردیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے اجداد او بچوں نے ملک کی حفاظت کے لئے کن کن مواقعوں پر اپنی جان کی قربانی دی ہے۔
ترنگا میں لپٹے اپنے شہیدوں کی نعشوں کودیکھ کر یہ لوگ رونے دھونے کے بجائے آنے والے نسلوں کو ملک کے لئے جان قربانی کرنے کو تیار کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ویڈیو کوضرور دیکھیںویڈیو کوضرور دیکھیں