راجستھان کانگریس۔ پہلی فہرست میں46نئے چہرے‘ صرف نو مسلم امیدوار

جئے پور۔راجستھان میں ائندہ 7ڈسمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس نے جمعرات کو دیر رات 152امیداروں کی فہرست جاری کی ہے۔جس میں سابق وزیراعلی اشوک گیہلوٹ سمیت پارٹی کے موجود22اراکین اسمبلی او ر46نئے چہروں کے ساتھ ساتھ بیس خواتین کو بھی انتخابی میدان میں اتارنے کی تیاری ہے۔

اس میں نو مسلم 23جاٹ ‘ تیرہ راجپوت اتنے ہی برہمن‘ نو دیشیہ او رنو گجر کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ 29درج فہرست ذات اور 24درج فہرست قبائیلی کے امیدوار انتخابی میدان میں اتارے ہیں۔

کانگریس لیڈروں کے خاندان کے ممبروں کو بھی ٹکٹ دیاگیا ہے۔ جس میں رکن اسمبلی نارائن سنگھ کے بیٹے دیریندر ‘ سابق وزیرمہیپال مدیر ناکی بیٹی ودیا مدیرنا ‘سابق وزیررام سنگھ کے پوتے مہیندر ‘ سابق رکن اسمبلی مقبول کے بیٹے رفیق سمیت دودرجن سے زیادہ لوگ شامل ہیں۔

کانگریس کی پہلی فہرست میں گہلوٹ کوجودھپور کے سزدارپورا کے علاوہ کانگریس کے ریاستی سچن پائلٹ کو ٹونک اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر رامیشور ڈوڈی کو بیکانیر کے نوکھا’‘ سابق مرکزی وزیرسی پی جوشی کو ناتھ دوارا ‘ گرجا ویاس کو اودے پور ‘ اسمبلی علاقے سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

سابق گہلوٹ حکومت کے وقت میں22وزرا ور چھ پارلیمانی سکریٹریوں کو پھر موقع دیاگیاہے۔ان میں شانتی دھاری وال ‘ بھرت سنگھ‘ ماسٹر بھنورلال میگھوال ‘ ہیمارام چودھری ‘ ویریندر بینی وال ‘ راجیندر پارک او ردیگر شامل ہیں۔

ان کے سابق اسمبلی اسپیکر دیپندر شیکھاوت کو بھی اس بار پھر موقع دیاگیا ہے۔کانگریس نے آزاد رکن اسمبلی راج کمار شرما کونل گڑھ سے امیدوار بنایا ہے ۔

اس کے علاوہ بی جے پی چھوڑ کانگریس میں شامل ہوئے رکن اسمبلی حبیب الرحمن کو باگور‘ رکن پارلیمنٹ ہریش مینا کو دیولی ‘ انیارا ‘ کنہیا لال جھنور کو مشرقی بیکانیر سے انتخابی میدان میں اتارا ہے ۔

اسی طرح زمین دارا پارٹی سے کانگریس میں ائی سونا دیوی باوری کو رائے سنگھ نگر‘ راج کونول گڑھ اور سابق ائی پی ایس سوالی سنگھ کو دارا کوکھینو سر سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔