بیرمار‘ راجستھان۔پولیس نے بتایا کہ راجستھان کے بیرمار کے ایک سرکاری اسکو ل کے اندر جمعہ کے روز اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ بچی کے والد کے بیان کی بنیاد پر ایک شکایت پولیس میں درج کرائی گئی ہے۔شکایت میں شامل کیاگیاہے کہ درجہ دوم کی طالب علم کو روم کے اندر ٹیبل کو باندھ کر اسکول کے بیت الخلاء کے قریب جمعرات کے روز اجتماعی عصمت ریزی کی گئی ہے
۔ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق اسکول کے دو صفائی کرم چاریوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔انچارج ویمن پولیس اسٹیشن انیتا رانی نے کہاکہ ائی پی سی کے دفعات 376ڈی اور376-2ائی کے تحت ایف ائی درج بھی کیاگیا ہے۔
ڈاکٹر نے کہاکہ چھ سال کی بچی کا اسپتال میں علاج کیاجارہاہے اور اس کی حالت میں اب سدھار ہے۔ سپریڈنٹ آف پولیس گنگن دیب سنگھلا نے کہاکہ’’ ڈاکٹر کو لڑکی کے میڈیکل ایگزمینشین میں اندرونی یا بیرونی زخم کے کوئی نشان نہیں ملے ہیں۔ مگر ہم اس ضمن میں فارنسک جانچ بھی کرارہے ہیں‘‘۔
سنگھ نے مزیدکہاکہ ’’ ہم ے ڈپٹی ایس پی کو اس کیس کی تحقیقات کے لئے کہاہے‘‘اسکولوں میں بچوں کی حفاظت کے متعلق تشویش میں اس وقت اضافہ ہوگیا جب ریان انٹرنیشنل اسکول میں سات سال کے معصوم بچے کو گلہ کانٹ کر ہلاک کردیاگیا۔
راجستھان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پچھلے تین سالوں میں مبینہ طور پر 56لڑکیو ں کے ساتھ اسکول ٹیچر وں کی جانب سے جنسی استحصال کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ 56ٹیچرملزمین میں شامل ہیں‘ ان میں کسی کوسزا نہیں ہوئی جبکہ پانچ کو بری کردیاگیا ہے