جئے پور /10 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) آج 7 ٹرینیں منسوخ کردی گئیں اور دو ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا جبکہ 9 ٹرینوں کا راستہ تبدیل کردیا گیا کیونکہ راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور میں گُجر احتجاج جاری ہے ۔ نارتھن ریلوے کے ترجمان کے بموجب اس احتجاج سے ٹرینوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے اور ریلوے عام آدمی کو پہونچنے والی تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہے ۔