ملک کے لئے جان کی قربانی دینے کا کارنامہ کوئی احسان نہیں بلکہ حب والوطنی کے بے مثال جذبہ کا اظہار ہے۔
پچھلے چار ساڑھے چا ر سالوں میں ہندوستانی مسلمانوں کی حب الوطنی پر بڑے سوال کھڑے کئے گئے ہیں مگر راجستھان کے اس گاؤں جس کا نام دھنواری ہے کا جائزہ لینے پر پتہ چلتا ہے کہ جس قسم کے الزامات او ربہتان تراشیاں ہندوستانی مسلمانوں کے خلاف کی جاتی ہیں وہ دراصل فرقہ پرست طاقتیں اپنی ناکامیوں کو چھپانے اور ہندو ومسلمانوں کو منقسم کرنے کے لئے کرتے ہیں۔
مذکورہ گاؤں دھنواری کے ہر دوسرے گھر میں ایک فوجی رہتا ہے اور یہ مسلمان ہیں۔ اس گاؤں میں ایسی سابق فوجی بھی ہیں جنھوں نے ملک کے لئے اپنی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالا ہے اور دشمن کے سامنے سینہ سپرد ہوگئے اور ایسے گھر بھی موجود ہیں جس میں شہید فوجی کی یادیں موجود ہیں جو اپنی مادر وطن کے لئے جان کی قربانی دے کرگلستان وطن کو سرسبز وشاداب رکھنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔
پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں