راجستھان میں فوج میں بھرتی کا ریاکٹ بے نقاب‘1.79کروڑ ضبط ‘ چار گرفتار

ئے پور:ملٹری انٹلیجنس لائسن یونٹ اور راجستھان اے ٹی ایس نے مشترکہ اپریشن میں فوج میں بھرتی کرانے کے ایک ریاکٹ کا پرد ہ فاش کیا اور1.79کروڑ روپئے ریاکٹ کے قبضے سے ضبط کئے۔فوجی ذرائع کے مطابق چار افراد جئے پور او راودئے پور سے اے ٹی ایس ٹیم نے مبینہ ریاکٹ چلانے کے لئے الزام میں گرفتار کئے ہیں۔

جئے پور کے اسپیشل اپریشن گروپ( ایس او جی) میں ائی پی سی کے دفعات 420,406,اور120Bکے تحت گرفتار کئے گئے چار افراد ارجن سنگھ‘ ناند سنگھ راتھوڑ‘ سنیل ویاں اور مہیندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔

ارجن سنگھ کو مبینہ طور پر ضلع اودئے پور میں فوج میں بھرتی کے دوران 2.5لاکھ روپئے کے عوض فوج میں ملازمت فراہم کرنے کے وعدے پر گرفتار کیاگیاتھا۔ انڈیا ٹوڈے کی خبر کے مطابق ارجن سنگھ کی تحویل امیدواروں کے اصلی صداقت نامہ بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئے ہیں۔