راجستھان رائے دہی : ایک بجے تک ۴۲؍ فیصد پولنگ 

جئے پور : راجستھا ن میں اسمبلی انتخابات کی رائے دہی ایک بجے تک ۴۲؍ فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ جو کہ ایک اچھی پولنگ مانی جارہی ہے ۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے یہ بات بتائی ۔ ریاست میں جملہ ۱۹۹؍ حلقہ جات سے تقریبا۲۲۷۰؍ امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں ۔جن میں ۱۸۷؍خواتین انتخابات میں حصہ لی ہیں ۔ ریاست کے راٹ نگر میں 7.48، جھوٹ وارا 7.96، دوبو 5.14، حلقہ جات میں پولنگ ہوئی ہے۔ ابھی پولنگ جاری ہے ۔

جب کہ تلنگانہ میں ایک بجے تک ۴۹؍ فیصد پولنگ ہوئی ۔ واضح رہے کہ ان انتخابات کا نتیجہ ۱۱؍ دسمبر کو ہوگا ۔