جئے پور : راجستھان کے تعلیمی نصاب سے ہندوستان کی معزز شخصیتوں کو ہٹانے کے بعد راجستھان حکومت نے بابائے قوم کے یوم پیدائش کو بھی تعطیلات کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے لئے گاندھی جینتی کا انعقاد کوئی اہمیت کی بات نہیں ہے ۔
ریاست کے تمام تعلیمی ادارے گاندھی جینتی کے موقع پر کام کریں گے جبکہ اس موقع پر قومی تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے۔راجستھان گورنر کلیان سنگھ کے ہاتھوں جاری کیلنڈر میں ماہ اکٹوبر کے دوران صرف دو روز یعنی محرم او ردیوالی کے موقع پر ہی تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے۔
انڈیا ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق رام دیو ( راجستھان کے فولک بھگوان) ‘ گرو نانک‘ بی آر امبیڈکر ‘ لارڈ مہاویرا اور مہارانہ پرتاب کی یوم پیدائش کے موقع پر بھی تعطیل کااعلان کیاگیا ہے۔
خبر میں راجستھان راج بھون کے ترجمان کے حوالے سے بتایاگیاہے کہ ’’حکومت کے اعلی تعلیمی محکمے نے اکٹوبر 2کو تعطیل کا اعلان نہیں کیاہے۔ گزیڈ کیلنڈر کے مطابق راج بھون کی جانب سے یونیورسٹی تعطیلات کا کیلنڈر جاری کیاگیا ہے‘‘۔
جبکہ نہرو کو اسکولی نصاب سے ہٹاکر ‘ آرایس ایس کے نظریہ ساز ساورکر کو ’’ واید انقلابی بہادر قراردیا گیا ہے جس نے دو دہوں تک جیل کی صعوبتیں جھیل او رتقسیم ہند کو روکنے کی شدت کے ساتھ مخالفت کی تھی‘‘ اس میں اس بات کا بھی تذکرہ کیاگیا ہے کہ ساورکر نے مہاتما گاندھی کا قتل کیاتھا۔