اے ائی سی سی کی جنرل سکریٹری انچارج مغربی اترپردیش پرینکا گاندھی واڈرا نے رائے بریلی میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے بی جے پی مرکزی او رریاستی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پرینکا گاندھی نے کہاکہ جہاں پر بھی وہ جارہی ہیں وہاں اترپردیش میں لوگ انہیں دکھ ‘ مصیبت اور تکلیف میں دیکھائی دے رہے ہیں۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ لوگ ان سے شکایت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ رات رات بھر جاگ کر آوارہ میویشیوں سے کھیتوں کی حفاظت کرنے کاکام کررہے ہیں۔
پرینکا گاندھی نے مزیدکہاکہ راہول گاندھی کے فوڈ پارک میں بی جے پی نے رکاوٹیں کھڑی کی جس سے پچاس ہزار لوگوں کو روز گار ملتا۔ پرینکا گاندھی نے مزیدکہاکہ راہول گاندھی جی کے پوسٹرس دیکھ کر ترقیاتی پراجکٹس کی منظوری کو منسوخ کردیاگیا
۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی لیڈران کو عوام سے اپنی ذات سے محبت او رہمدردی ہے۔ پرینکا گاندھی کا یہ مختصر ویڈیوضرور دیکھیں