رائیس کے پرموشن کے دوران ہوئے موت پر پولیس نے ایکسل انٹرٹینمنٹ کو بھیجا نوٹس

واڈوڈرا:بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’ رائیس‘کے کوپروڈیوسر ایکسل انٹر ٹینمنٹ کے نام پر گجرات پولیس نے ایک سمن جاری کرتے ہوئے پچھلے ماہ وڈوڈر ریلوے اسٹیشن پر فلم کے پرموشن کے دوران پیش ائے موت کے واقعہ پر اپنا بیان قلمبندکروانے کی ہدایت دی ہے۔

ویسٹرین ریلوے پولیس کے مطابق بالی ووڈ ادکار ہ کے ایکسل انٹرٹینمنٹ کو سمن جاری کیاگیاہے۔ویسٹرین ریلوے ( وڈوڈرا ڈیویثرن) ڈپٹی ایس پی ترون باروت نے کہاکہ ’’ ایکسل انٹرٹیمنٹ نے فلم ’ رائیس‘ کے ٹرین میں پروموشن کے لئے اجاز ت مانگی تھی اس لئے ہم نے مذکورہ واقعہ کے متعلق ان کے موقف کی وضاحت کے لئے سمن جاری کیا ہے‘‘

۔تحقیقات کے نگرانی کررہے باروت نے مزیدکہاکہ’’ اب تک ہمیں ایکسل کی ٹیم سے بہترین تعاون حاصل رہا ہے ‘ وہ ہماری تحقیقات میں تعاون کے لئے تیار ہیں ‘ ان کی جانب سے کچھ لوگوں نے ہم سے آکر ملاقات بھی کی ہے‘‘۔

درایں اثناء وڈوڈرا ریلوے اسٹیشن پر 23جنوری کو فلم کے پرموشن کے دوران ہلاک ہونے والے فرید خان کے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرنے والی سماجی جہدکار ابھاسنگھ نے آج باروت کو اپنا بیان قلمبندکروایا ہے۔

باروت نے کہاکہ ’’ قبل ازیں سنگھ نے ہمیں ایک درخواست بھی پیش کی تھی جس میں ان تمام کو موت کا ذمہ دارٹھراتے ہوئے ان کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کا مطالبہ کیاتھا جو فلم کے پرموشن میں شامل تھے۔

ضابطے کی تکمیل کے لئے ہم نے سنگھ کا بھی بیان قلمبندکیاہے‘‘۔

فلم ’ رائیس‘ کے پرموشن کے لئے 23جنوری کی شام کو جب شاہ رخ حان راجدھانی ایکسپریس سے وڈوڈرا ریلوے اسٹیشن پہنچے

’اس وقت ایس آر کے کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے 15000لوگ ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوگئے جس کی وجہہ سے حالات بے قابوہوگئے

اور کئی لوگ بشمول کچھ پولیس جوان بھی بے قابو ہجوم کی زد میں آکر زخمی ہوئے ‘ جبکہ ایک 45نوجوان فرید خان مبینہ طور پر دم گھٹنے سے اس واقعہ میں فوت ہوگئے۔

ایک روز قبل ہی ویسٹرن ریلوے ایس پی وڈوڈرا ڈویثرن شر سنگھال نے اس واقعہ کی تحقیقات کے احکامات جاری کیا تھے۔