’’ رائیس ‘‘ کے پرموشن میں عدم موجودگی پر ماہیرا ’’ خراب محسوس کررہی ہیں

کراچی:ہندوستان میں پاکستانی اداکاروں کے امتناع کے پیش نظر اداکارہ ماہیرا خان نے حالیہ عرصہ میں افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم رائیس کے پرموشن میں عدم موجودگی پر ناراضگی کا اظہار کیا

۔دی ایکسپریس ٹربیون نے ماہیرا کے انٹرویو کے حوالے سے کہاکہ ۔ فلم کے پرموشن میں عدم موجودگی کے احساس کے متعلق پوچھے گئے سوال کا برجستہ جواب دیتے ہوئے ماہیراخان نے کہاکہ’’ حقیقت میں خراب محسوس ہورہا ہے‘‘۔

 

انہو ں نے مزیدکہاکہ’’ جب آپ کسی ایک پراجکٹ کے لئے خوب محنت کرتے ہیں تو اس کے نتائج کا مشاہدہ کرنے کی بھی آپ کے اندر خواہش ہوتی ہے‘‘۔ایس آر کے ساتھ فلم میں کام کرنے والے پاکستانی اداکارہ نے کہاکہ ’’ میں نے اپنے تمام پراجکٹس پر خوب محنت اورلگن سے کام کیا ہے ‘ مگر ’’ رائیس میرے لئے کافی اہمیت رکھتی ہے‘‘

۔انڈو ۔ پاک تنازع کی وجہہ سے فلم اسٹار فواد خان کے ائے دل ہے مشکل میں نبھائے گئے رول کے متعلق پوچھنے پر پاکستانی اداکارہ نے کہاکہ ’’ مجھے اس کے متعلق معلومات نہیں ہے مگر راہول ڈھولکیا کی ہدایت میں بنی فلم میں میرے کردار سے میں مطمئن اور پرامیدہوں‘‘

۔پچھلے سال ڈسمبر میں شاہ رخ خان پروڈیوسر رتیش میدھوانی کے ہمراہ مہارشٹرا نو نرمان سینا ( ایم این ایس) سربرا ہ راج ٹھاکرے سے ملاقات کی تاکہ فلم کی پرسکون ماحول میں ریلیز عمل میں آسکے۔جنوری 25کوفلم ’’ رائیس‘‘ ریلیز ہونے کی جائے گی۔

ANI