شاہ رخ خان کی حالیہ ریلیز فلم رائیس اور باکس آفس پر اس کی کامیابی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔
فلم نے ایک اندازے کے مطابق 25جنوری کو ریلیز کے دوسری پیر تک تین کروڑ روپئے کمائے تھے‘ اب تک تیرہ دن ہوئے۔
فلم اب اپنی مجموعی کمائی 146کروڑ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔جب فلم کے ساتھ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے نام جڑا ہو تویقینی بات ہے کہ فلم کامیابی کی منزلیں طئے کرلے گی۔
راہول ڈھولکیہ کی ہدایت کاری میں بنی فلم کی شروعات سست رہی مگر ایک آگے چل کر وہ ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی‘ اور کامیابی کا ہر ریکارڈ توڑتی دیکھائی دے رہی ہے۔
رائیس 1980کے گجرات کی ہے جو شراب کے کاروباری عبدالطیف سے متاثرہوکر بنائی گئی ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان جو کردار ادا کررہے ہیں اس کے عروج زوال کو فلمایاگیا ہے۔ فلم میں نواز الدین صدیقی نے ایک فرض شناس پولیس افسر کارول ادا کیا ہے۔
فلم کے دل کو چھولینے والے مکالمے اور شاندار موسیقی شہرت کا سبب بن رہا ہے۔
فلم میں بالی ووڈکی پہلی فلم میں کام کررہی پاکستانی اداکارہ ماہیراخان نے بھی شاندار کردار ادا کیا ہے۔قابل فلم رائیس کے مقابلے میں کافی پیچھے رہی۔
مقامی او ربین الاقوامی دونوں باکس آفس پر قابل کے مقابلے رائیس آج تک بھی بہت آگے ہے۔رائیس اور قابل کے درمیان تصادم سال 2017کا سب سے بڑ ا حادثہ ثابت ہوا دونوں فلموں کی ناموں کی طرح۔