رائٹر کے دونوں صحافیوں کی رہائی کا امریکی مطالبہ

واشنگٹن۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)امریکی نائب صدر مائیک پنس نے میانمار سے خبررساں ادارہ رائٹر کے دو صحافیوں کو مجرم قرار دینے اور انہیں 7 سال قید کی سزا سنانے کے عدالتی حکم کو تبدیل کرنے اور انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مسٹر پنس نے منگل کو ایک ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا”وا لون اور کیواو سو او (رائٹرز کے نامہ نگار) کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور اجتماعی قتل کا انکشاف کے لئے ان کی تعریف کی جانی چاہئے نہ کہ انہیں قید میں ڈالا جانا چاہئے ۔ ایک مضبوط جمہوریت کے لئے مذہب کی آزادی اور پریس کی آزادی ضروری ہے ”۔قابل غور ہے کہ میانمار کی ایک عدالت نے سرکاری رازداری قانون کی خلاف ورزی کے معاملہ میں رائٹر کے دونامہ نگاروں و الون (32) اور کیواو سو او (28) کو پیر کو مجرم قرار دیا اور انہیں سات سال قید کی سزا سنائی۔ دونوں کو گزشتہ دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا اس وقت وہ رخائن ریاست میں فوج اور بودھوں کی طرف سے روہنگیا مسلم اقلیتوں کو مارے جانے کے واقعات کی رپورٹنگ کر رہے تھے ۔صحافیوں کے وکلاء نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اپنے مؤکلوں کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ انہیں معاف کردینے کیلئے ایک اپیل بھی داخل کریں گے۔