ذیابطیس کے مریض روزہ رکھنے سے قل ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔

علی گڑھ: جواہر لال نہر ومیڈیکل کالج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے راجیو گاندھی سنٹر فار ڈائبٹیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیلو شفیق صدیقی نے ذیابطیس کے مریضوں کو صلاح دیتے ہوئے کہا کہ ذیابطیس کے مریض روزہ رکھنے سے قبل کسی اچھے ڈاکٹر سے مشورہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینہ میں روزہ رکھ کر ذیابطیس کو قابو میں رکھنا یقینا مریضوں کے لئے ایک مشکل امر ہے۔

ڈاکٹر صدیقی نے کہا کہ روزہ رکھنے سے قبل کھانے کی کیا عادتیں تھیں، ہاضمہ کا نظان کیسا تھا۔ہائیپوگلائسیمیا کو روکنے کیلئے کونسی دوا استعمال کیا کرتے تھے۔بدن میں پانی کی کمی وغیرہ اس طرح کے تمام معاملات کوڈاکٹرس کے مشورہ کے بغیر ممکن نہیں۔ ڈاکٹر شفیق صدیقی نے کہا کہ زیادہ سنگین ذیابطیس میں مبتلا ء لوگ روزہ نہیں رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے روزے رکھنے سے انسان کو جسمانی سکون میسر ہوتا ہے جبکہ روزہ نہ رکھنے پر نفسیاتی اور سماجی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے جسم میں موجود گلائسیمیا کے بے قابو ہونے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔