ذاکر نائیک کی حوالگی کیلئے ملائیشیا سے درخواست

تفصیلات بتانے سے وزارتِ خارجہ کا اِنکار
نئی دہلی۔26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزارتِ خارجی اُمور نے متنازعہ اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کی حوالگی کیلئے ملائیشیا سے کی گئی درخواست کی تفصیلات بتانے سے اِنکار کردیا۔ ڈاکٹر نائیک کے مبینہ دہشت گرد الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔ وزارتِ خارجہ نے آر ٹی آئی کی شق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی بیرونی حکومت سے ملنے والی معلومات کو افشاء نہ کرنے کے اُصولوں کی پابند ہے۔ آر ٹی آئی درخواست پی ٹی آئی کے کرسپانڈنٹ نے داخل کی تھی۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے 160 مرتبہ حوالگی کی درخواستیں کی تھیں جو مختلف بیرونی ممالک میں زیرالتواء ہیں۔