نئی دہلی۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج فیصلہ کیا کہ متنازعہ مبلغ اسلام ذاکر نائیک کی قائم کی ہوئی این جی او کو انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت اس کی مبینہ دہشت گرد سرگرمیوں کی بناء پر ’’پانچ سال کیلئے ممنوعہ تنظیم‘‘ قرار دیا جائے۔ یہ فیصلہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیراعظم نریندر مودی کررہے تھے۔ وزارتِ داخلہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس سلسلے میں اعلامیہ جلد ہی جاری کردیا جائے گا۔