دی کپل شرما شو کی ٹیلی ویژن پر پھر سے واپسی 

ممبئی : ٹیلی ویژن کے معروف کامیڈین کپل شرما جلد ہی اپنا مقبول پروگرام ’’ دی کپل شرما شو‘‘ کے نئے سیزن کے ساتھ واپس ہورہے ہیں ۔ کپل شرما نے ٹوئیٹر پر یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ جلد واپس آرہا ہوں دی کپل شرما شو لے کر آپ کیلئے صرف سونی ٹی وی پر ۔‘‘ سونی ٹی وی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’ ہاں ! کپل شرما شو کے ذریعہ سونی انٹرنینٹمنٹ ٹیلی ویزن پر واپسی کررہے ہیں۔‘‘ ذرائع کے مطابق یہ شو دیوالی سے شروع ہوگا ۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کپل شرما اور اس شو کے دیگر فنکار جن میں سنیل گرور اور علی اصغر کے ساتھ اختلافات ہونے کی وجہ سے یہ شو تقریبا ایک سال سے بند ہے ۔ یہ شو ناظرین میں بہت مقبول مانا جاتا ہے ۔