ممبئی : مشہور کامیڈین او راداکار کپل شرما اپنے معروف کامیڈی پروگرام دی کپل شرما کو دوبارہ لے کرآرہے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شو کو اب بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان پرڈیوس کررہے ہیں ۔ اس سے قبل اس شو کو سونی ٹی وی چینل پروڈیوس کررہے تھے ۔ اس شو کا آغاز ۱۶؍ دسمبر سے ہوگا۔ ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اس شو کی شوٹنگ ممبئی کے ایک فلم سٹی میں کی جائے گی ۔ او راہم بات یہ ہے کہ کپل شرما دسمبر کے مہینہ میں ہی شادی کرنے والے ہیں ۔
انہوں نے اپنے ٹوئیٹر بلاگ میں لکھا کہ ’’ ہماری شادی ۱۲ ؍ دسمبر کو جالندھر میں ہونے جارہی ہے ۔ جو گنی ( کپل کی ہونے والی بیوی ) کا آبائی علاقہ ہے ۔ گنی اپنے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی ہے ۔ میری ماں بھی شادی بڑی دھوم دھام سے کرنے کی خواہش مند ہے ۔ ‘‘ کپل شرما اپنے دوست احباب کو ۱۴؍ دسمبر کو خصوصی دعوت دیں گے ۔