احمد آباد۔ گجرات ہائی کورٹ نے بی جے پی صدر امیت شاہ کے بیٹے جئے شاہ کوان لائن نیوز پورٹل دی وائیر کے متعلق مقامی عدالت سے جاری کردہ گیگ آرڈر کے ضمن میں ایک نوٹس جاری کی ہے۔جسٹس پریش اپدھیائے نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے اندرون دوہفتے جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔
ویب سائیڈ کے وکیل دوشانت دیو نے بحث میں کہاکہ مقامی عدالت کی جانب نے جئے شاہ کے متعلق کسی بھی مضمون کو لکھنے پر پابندی دستور کے تحت دی گئی اظہار خیال کی آزادی پر کار ضرب ہے۔درخواست میں کہاگیاہے کہ ویب سائیڈ کے ناظرین کو جانکاری کا مکمل حق حاصل ہے‘ جبکہ مضمون میں جئے شاہ کی کمپنی کے متعلق کوئی بھی ہت عزت کے دعوے کی بات موجود نہیں ہے۔
حالیہ عرصے میں جئے شاہ نے رپورٹر ‘ ایڈیٹر اور ویب سائیڈ پر ان کی کمپنی کے متعلق غلط بیانی کرنے اور این ڈی اے حکومت اقتدار میںآنے کے بعد کمپنی کا کاروبار16000گناہ اضافہ کے دعوی پیشکرنے کے بعد ایک سو کروڑ کے ہرجانے پر مشتمل ایک درخواست عدالت میں داخل کی تھی جس کے جواب میں مقامی عدالت نے ویب سائیڈ کے خلاف گیگ آرڈر جاری کیا۔
مضمون میں لکھاگیاتھا کہ نریندر مودی کے سال2014میں وزیراعظم بننے کے بعد کمپنی میں کاروبار میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا اور اس کے مالیہ میں ایک سال کے اندرپچاس ہزار سے 80 کروڑ روپئے تک کا اضافہ ہوا ہے ۔
جس کے بعد بڑا سیاسی بیان بازیوں کا سلسلہ شروع ہوا ‘ کانگریس نے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا وہیں پر بی جے پی نے اس کو بدمعاشی قراردیا۔جئے شاہ نے جواب میں مضمون نگار روہنی سنگھ‘ نیوز پورٹل کے بانی ایڈیٹر سدھارتھ ویرادرجن ‘ سدھارتھ بھاٹیہ اور ایم کے وینو کے علاوہ ایم ڈی منوبینہ گپتا‘ پبلک ایڈیٹر پامیلہ فلپسو‘ اور فاونڈیشن فار آزاد صحافت جو ایک غیرمنافع بخش ادارہ ہے جس کے تحت دی وائیر چلایاجاتا ہے کے خلاف سی ڈی ایف
دائیر کیا ہے۔ شا ہ نے اپنی شکایت میں کہاہے کہ مضمون بدمعاشی ‘ گمراہ کرنے کی کوشش‘ قابل اعتراض جس کے وجہہ سے بہت سارے نامکمل بیانات کی وجہہ بنتا ہے‘‘۔سی ڈی ایف کے بعد میٹروپولٹین مجسٹریٹ نے 13نومبر کے روز تمام کے خلاف سمن بھی جاری کیاتھا۔