نئی دہلی:ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ہندوستانیوں کو این آر ائی کے لیبل حاصل کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی ہوگئی ہے اور اکثر واقعات میںیہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ یہ ٹیاگ کے علاوہ ضرورت بھی بن گئی ہے۔
باہر بہترین مستقبل کے بڑھتے مواقعوں کے پیش نظر سارے دنیا میں ہندوستانی قدرتی شہریت کے علاوہ دیگر ممالک کی قومیت حاصل کرنے والوں میں سرفہرست ہیں۔انٹرنیشنل میگریشن اوٹ لک2017کی رپورٹ جس کو ارگنائزیشن آف اکنامک کوپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ( او ای سی ڈی) نے پیرس میں کاری کیا ہے کے مطابق ہندوستانی کواپنے مادر وطن چھوڑ کر بیرونی ممالک کی قومیت حاصل کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہورہی ہے۔
اوای سی ڈی ممبرمملک شہریت حاصل کرنے والوں میں سال2015میں 1.30لاکھ ہندوستانیوں میں زیادہ ورک ویزا پرمشتمل ہیں۔بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق درایں اثناء انڈیا (1.12)لاکھ فلپائن(94000)چین کا مقام پانچواں (78000)شہریت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہندوستانی تارکین وطن امریکہ‘ یوکہ‘ اسڑیلیااو رجرمنی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ چین اور ہندوستان بین الاقوامی اسٹوڈنٹس فراہم کرنے والے بڑے ممالک ہیں۔