نئی دہلی: پرینکا چوپڑا سے لیکر فاطمہ سید شیخ سے دیپکا پدکون‘ پچھلے کچھ ہفتوں سے ان خواتین کو پورا جسم ناڈھانکنے شرمناک تنقیدیں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اور اب فائی ڈیسوزا میریر ناؤ نیوز چیانل کی ایڈیٹر کو کہاگیا ہے کہ وہ اپنے کام کے موقع پر انڈرویر پہن کر ائیں۔ملک کے خواتین کے پہناوے کے متعلق راست پینل بحث کے دوران مولانا یعقوب عباس نے ڈی سوزا سے کہاکہ وہ اپنے کام کے موقع پر انڈویر پہن کر ائیں۔
انہوں نے ڈیسوزا سے کہاکہ’’ انڈرویئر پہن کر آپ بحث میں اجائیں‘ عورت او رمرد برابر ہوجائیں گے‘‘۔ڈیسوزا نے چونک پر پینل کو روکا۔انہوں نے کہاکہ ’پینل میں مجھے دومنٹ کی خاموشی چاہئے‘اور پینل سنناٹے میںآگیا۔پھر ڈیسوزا نے شروعات کرتے ہوئے کہاکہ ’’ مولانا جی مجھے دھمکی دے رہے ہیں کہ میں اپنے کام کی جگہ پر انڈر ویر پہن کر اؤں کیونکہ میں مردوں سے مساوات چاہتی ہوں۔انہیں توقع تھی وہ مجھے اکسائیں گے اس کے بعد میں اپنے ہی پین پر کنٹرول ختم کردونگے اور میں بھول جاؤں گی کہ مجھے میرا کام کس طرح کرنا ہے‘‘۔ ڈیسوزا نے کہاکہ’’ آپ جیسے میں نے بہت دیکھیں ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=IVt6gW6N3bY
میں آپ سے نہ تو پریشان ہوں اور نہی ڈری ہوئی ‘ کیونکہ آپ نے نہایت ہی بھدی سونچ کے ساتھ مجھے دھمکی دی ہے‘ جب میں اپنا کام کررہی ہوں اس وقت آپ مجھے روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آپ تمام مردیہ سونچتے ہیں کہ فاطمہ صناء کو اس کاکام کرنے سے روک لیں گے‘ ثانیہ مرزا کو اس کاکام کرنے سے روک لیں گے اور تمام عورتوں کو روک دیں گے تو واپس کچن میں چلائیں گی خو د کو ڈھانک لیں گی اور دنیا کو آپ کی جاگیر ار بناکر چھوڑ دیں گی۔
آپ کے لئے میرے پاس ایک خبر ہے او روہ یہ ہے ہم کہیں نہیں جارہی ہیں‘‘۔ ’’ ہاں یہ چیانل ایک عورت چلارہی ہے اور نہیں اس عورت کو کوئی بھی روک نہیں سکتا۔