نئی دہلی:رام جاز کالج مسلئے پر این ڈی ٹی وی نے ایک مباحثہ’ لفٹ رائٹ اور سنٹر‘ کے عنوان پر منعقد کیا۔اے ائی ایس اے کارکن شیہلا رشیدکے علاوہ آر ایس ایس کے رکیشن سنہا اور دیگر نے بھی اس گرما گرم مباحثہ میں حصہ لیا۔
چینال کے انکر نیدھی رازدان کے ساتھ مباحثہ میں شرکت کرنے والے نے گرم بحث کی ۔
ویڈیو میںآپ دیکھ سکتے ہیں کہ شیہلا دعوی کررہے ہیں کہ پتھراؤ کی وجہہ سے ان کے سر پر زخم ائے ہیں‘اور انہیں بی جے پی کے طلبہ تنظیم اے بی وی پی کے کارکنوں نے بال پکڑ کر گھسیٹاجس پرراکیش سنہا بچاؤ کیا اور شروعات ان نعروں کے حوالے سے کی جس میں کہا گیا کہ ’’ بستر مانگے آزادی ‘ جو نعرے اے ائی ایس اے کارکنوں نے لگائے ۔
مذکورہ ویڈیو دیکھانے کے بعد شیہلا رشید نے جب راکیش سنہا کوجھوٹا اور بے شرم شخص کہہ کر مخاطب کیا تب انہوں نے برہمی کے عالم میں بحث کو چھوڑ کر جانے کی کوشش کی ۔
دہلی یونیورسٹی کے باوقارسمجھے جانے والے رام جاز کالج میں چہارشنبہ کے روز حالات اس وقت بے قابو ہوگئے اور کالج میدان میں جنگ میں تبدیل ہوگیا جس کے بائیں بازو سے ملحقہ اے ائی ایس اے اور آرایس ایس کی حمایتی اے بی وپی کے درمیان پرتشدد تصادم کا واقعہ پیش آیااور دوگروپوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر ہاکی اسٹک سے حملہ کئے جس کے نتیجے میں کئی ایک کارکن زخمی بھی ہوئے ۔
کئی ٹیچرس ‘ پولیس والے اور صحافیوں بھی اس تصادم میں زخمی ہوئے جس کے بعد دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس کے اطراف واکناف میں پولیس کی بھاری جمعیت متعین کردی گئی۔
اے بی وی پی کے غنڈوں نے سمینار کو تہس نہس کردیا ‘ گالی گلوج کی ‘ خواتین کو زدکوب کیایہاں تک کہ صحافی بھی ان کے تشدد سے بچ نہیں سکے۔